اسلام آباد ہائیکورٹ، تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کے آرڈر کیخلاف کیس کی سماعت 11 نومبرتک ملتوی

October 17, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے معلومات تک رسائی ایکٹ 2017 کے تحت وزیراعظم عمران خان کو مختلف سربراہان مملکت سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنیکے آرڈر کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل پرکیس کی مزید سماعت 11 نومبرتک ملتوی کردی ہے ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل سنگل بنچ نے13اکتوبر2021 کو توشہ خانہ سکینڈل کیس کی سماعت کی تھی،ہفتہ کو کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کیاگیا ہے جس میں فاضل عدالت نے قرار دیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کیس میں عدالتی معاونت کیلئے مزید وقت مانگا تھا اس لئے کیس کی مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔