امریکا میں مسجد پرحملہ مسلمانوں میں خوف وہراس

October 17, 2021

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں مسجد پر حملے کے بعد مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیٹورائٹ سے متصل راچیسٹر ہلز میں واقع مسجد میں نماز مغرب کے بعد حملہ کیا گیا اور ایک نا معلوم شخص نے مسجد کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں۔ مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوفناک واقعہ ہے، کیوں کہ حملے کے وقت خواتین اور بچے مسجد میں تھے۔ دوسری جانب ریاست ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔