لوٹن سے مرکزی جلوس میلاد النبیﷺآج نکالا جائے گا

October 17, 2021

لوٹن (نمائندہ جنگ) مرکزی عہدے دار لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی، لوٹن سنٹرل ماسک حاجی چوہدری محمد قربان کے مطابق لوٹن میں آج 17 اکتوبر بروز اتوار ایک بجے لوٹن سنٹرل ماسک کے زیرِ اہتمام بعد از نماز ظہر عظیم الشان جلوس میلاد النبیﷺنکالا جائے گا، جو بری پارک سے گزرتا ہوا واپس لوٹن مرکزی جامع مسجد پہنچے گاجہاں جلسہ میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تلاوت قرآن کریم، نعت شریف اور ممتاز علمائے کرام اردو اور انگلش زبان میں خطابات کریں گے اور حضور رحمت دو عالمﷺ کی سیرت طیبہ اور آپﷺ کے فضائل و خصائص کا ذکر خیر قرآن و احادیث کی روشنی میں کریں گے، جلسہ اور جلوس کی نظامت اور نگرانی کے فرائض خطیب لوٹن سینٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد کریں گے جب کہ جلسہ اور جلوس کے انتظامات حاجی محمد شفاعت پوٹھی صدر سیٹرل ماسک اور اراکین مسجد کمیٹی کریں گے۔ اس موقع پر لنگر کا بھی خصوصی اہتمام ہوگا، حاجی چوہدری محمد قربان نے لوٹن کی مسلمان کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ عید میلاد النبیﷺ کے اس روح پرور پروگرام میں بھرپور شرکت کریں ۔