میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری کے لیے عملی منصوبوں پر یقین رکھتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے سرد خانوں کو بحال کررہے ہیں، شہر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کریں گے۔
میئر کراچی نے کہا کہ ضلع وسطی میں بھی مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا ہے، اس علاقے کے ارکانِ اسمبلی کسی اور جماعت کے ہیں لیکن یہاں کے لوگ ہمارے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ماضی میں اس علاقے میں جو کام نہیں ہوسکے وہ اب ہم کررہے ہیں۔