147افغان طلبہ طور خم پہنچ گئے ، اےاےسی لنڈی کو تل کا انتظامات کا جا ئز ہ

October 17, 2021

پشاور،لنڈی کوتل (نامہ نگار ، نمائندہ جنگ ) حکومت پاکستان نے افغانستان کے ساڑھے نو سو سے زائد افغان طلبا ء کو پاکستان کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے، جن میں146افغان طلباء پاک افغان طورخم سرحد کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ مذید طلبا آرہے ہیں ، قبائلی ضلع خیبرکی انتظامیہ کےمطابق حکومت پاکستان نے 938افغان طلباکو پاکستان آنے کی اجازت دی ہے یہ طلباء سیلف فنانس اور سکالرشپ کی بنیاد پرپشاور ،اسلام آباد،ایبٹ آباد ،پنجاب اور سندھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حا صل کریں گے ،انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران 146افغا ن طلبا پاک افغان سرحد طورخم کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ مذید طلباکی آمد ابھی جاری ہے۔ ادھر لنڈی کوتل کےنما ئندے کے مطا بق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے احکامات کی روشنی میں افغان طلباء کی بذریعہ طورخم بارڈر پاکستان آمد کا سلسلہ جاری، 23 طلباء رات گئے طورخم بارڈر کے ذ ریعے پاکستان پہنچ گئے منصور ارشد ڈپٹی کمشنر خیبر ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اشرف الدین کا انتظامات کے حوالے سے لنڈیکوتل جرگہ ہال کا دورہ کیا ۔ افغان طلباء کیلئے جرگہ ہال میں کھانے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔افغانستان سے طلباء کی آج بھی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ طلباء کو سیکورٹی کے حفاظتی حصار میں پہلے جرگہ ہال لنڈیکوتل ،بعد میں مختلف اضلاع کے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جائیگا۔