جلسے نے ثابت کردیا کہ سندھ بالخصوص کراچی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے، وقار مہدی

October 18, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے تحت کامیاب عوامی جلسے پر پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کے جلسہ نے ثابت کردیا کہ سندھ بالخصوص کراچی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے،کراچی کے مسائل پیپلز پارٹی کی حکومت ہی حل کررہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی،انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کا بڑا عوامی اور تاریخی جلسہ تھا، پیپلز پارٹی ملک میں اصل جمہو ریت کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور موجودہ حکومت سے عوام کی جان چھڑا کر دم لے گی۔