آرمی قومی بیس بال چیمپئن بن گئی

October 18, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پنڈی میں کھیلی گئی قومی بیس بال چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے واپڈا کو 7-0 سے ہرا کر جیت لی،آرمی کی جانب سے فقیر حسین اور ارسلان خان نے ہوم ہٹ لگائیں۔ انہوں نے 2-2 رنز جبکہ وسیم اکرم، یونس خان اور محمد حسین نے 1-1 رن بنایا۔ آرمی کے پچر زوہیب نے شاندار پچنگ کا مظاہرہ کیا۔