جماعت اسلامی کاپٹرول قیمتوں میں اضافہ اورمہنگائی کے خلاف احتجاج

October 18, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی یوتھ اور غربی لاہور نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ چوہد ری محمودلااحد،ملک شاہد اسلم ، ضیاءالدین انصاری ، عبدالعزیز عابد، عبداللہ ایڈوکیٹ نےبھی خطاب کیاجبکہ غلام حسین بلوچ،چوہدری عبدالقیوم گجر ، عامر نورخان ، اے ڈی کاشف نے شرکت کی۔ مظاہرے میں پٹرولیم مصنوعات، بجلی سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ میاں ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنگوں ہو چکی ۔ مزید برآںا جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور بڑھتی ہو ئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی 24اکتوبر تک پنجاب سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔