نوشکی:گاڑی سے 16سو کلو منشیات برآمد، 3 اسمگلر گرفتار

October 18, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کسٹم عملے اور ایف سی نے نوشکی چیک پوسٹ پر مشترکہ چیکنگ کے دوران گاڑی سے تقریبا 16سو کلو منشیات قبضے میں لے کر تین اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ۔کسٹم ذرائع کے مطابق چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کو خفیہ اطلا ع ملی تھی کہ اسمگلرز بھاری مقدار میں منشیات تفتان سے اندون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ عمر شفیق اور ڈپٹی کلیکٹر ڈاکٹر محمد زوہیب کی سربراہی میں کسٹم اور ایف سی کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئیں جس نے گزشتہ روز نوشکی کسٹم چیک پوسٹ پر چیکنگ شروع کی اسی دوران ایک مزداپک اپ کو روکنے کا اشارہ کیاتو ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ایف سی کے جوانوں نے گاڑی کو گھیرے میں لے کر گاڑی میں سوار تین افراد کو حراست میں لے کر تلاشی لی گاڑی سے 1575 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور اور دس کلو گرام آئس میٹام فیٹامائن نامی ڈرگ بر آمد ہونے پر قبضے میں لے لی ذرائع نے بتایا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 36کروڑ روپے بتای جاتی ہے ۔