• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:گیارہ گھنٹے سے بجلی غائب، عوام پریشان

No Electricity In Karachi From 11 Hours
کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کی چند بوندیں پڑتے ہی شہر سے بجلی غائب ہوگئی اور پچھلے گیارہ گھنٹے سے عوام بجلی کی منتظر ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی ہے تو وولٹیج پورا نہیں جس کے سبب شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں تاہم کے الیکٹرک حکام کا دعویٰ ہے کہ شہر کے تمام فیڈرز بحال کردیئے گئے ہیں۔

کھارادر، لیاری، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، ایف بی ایریا، منظور کالونی سمیت 11 سے 12 گھنٹے گزرجانے کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی اور جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہوئی وہاں ولٹیج کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ بارش کے دوران 200 فیڈرز ٹرپ کرگئے تھےجنہیں آہستہ آہستہ بحال کردیا گیاہے اور اس وقت کراچی میں بارش سے متاثرہ تمام فیڈرز بحال ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک فخر احمد کے مطابق جن علاقوں میں بجلی نہیں ہے وہاں معمول کی ٹرپنگ اور فنی خرابی ہے۔
تازہ ترین