• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے بعد اور ممالک بھی یورپی یونین سے جان چھڑالیں گے، نائجل

After Uk Other Countries Will Leave The Eu
یوکے انڈیپنڈنٹ پارٹی کے سربراہ نائجل فیراج نے برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے کنارہ کشی کو عالمی سیاست کے لیے زلزلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے برطانیہ کے بعداور ممالک بھی یورپی یونین اتحاد سے جلد جان چھڑالیں گے۔

یورپی پارلیمنٹ میں یوکے انڈیپینڈینٹ پارٹی کے سربراہ نائجل فیراج نے مخالفین کی سخت تقریروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی عوام نے وہ کیا جو ایک جبرکا شکار قوم کرتی ہے ۔
یورپی یونین کی پالیسیاں رکن ممالک کی معاشی تباہی کی ذمہ دارہیں اور یونان کی صورتحال اسکی زندہ مثال ہے ۔

نائجل فیراج نے اتحاد کی سیاسی مہم جوئی پربھی کڑی تنقید کی اورکہا کہ 2005 میں فرانس اور ہالینڈ کی مخالفت کے باوجود یونین نے تمام ممالک پر اپنا سیاسی ایجنڈا نافذکردیا۔

نائجل کا کہنا تھا میں پیش گوئی کرتاہوں کہ برطانیہ یورپی اتحاد سے نکلنے والا پہلا ملک تو ہوسکتا ہے لیکن آخری نہیں ۔
تازہ ترین