فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن کالاس اینجلس میں پریمیئر | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 25 شوال المکرم 1438ھ 20 جولائی 2017ء
June 30, 2016 | 02:07 am
فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن کالاس اینجلس میں پریمیئر

The Legend Of Tarzan Movie Premiere In Los Angeles

The Legend Of Tarzan Movie Premiere In Los Angeles
ہالی ووڈ کی تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی فلم 'دی لیجنڈ آف ٹارزن 'کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوۂ گر ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

ڈیوڈ یاٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے ٹارزن کے گِرد گھوم رہی ہے جو جنگل چھوڑ کر لندن کا رُخ کرلیتا ہے تاہم جنگل میں جرائم پیشہ گروہ کی سرگرمیوں کی وجہ سے ٹارزن کو لندن چھوڑ کر واپس جنگل میں آنا پڑتا ہے اورٹارزن اوراسکے جنگلی جانور دوست مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔

ڈیوڈ بیرون ، ایلن ریچی اور مائیک رچرڈسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہولی وڈ اداکار الیگزینڈر سکرزگرڈنبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مارگٹ روبی، کرسٹوف والٹز، سیموئل جیکسن، کیسپر کرمپ اور ایلا پرنل شامل ہیں۔

180ملین ڈالر بجٹ لاگت سے مکمل ہونیوالی اس ایڈونچر تھرل کو وارنر بروس پکچرز کے تحت رواں سال یکم جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔