• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ،نرسنگ اسکولوں میں خلاف ضابطہ داخلوں کا انکشاف

Unlawful Enrollments In Nursing Sindh Nursing Schools Revealed
سندھ کے نرسنگ اسکولوں میں خلاف ضابطہ داخلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلے کے لیے طلبا سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے۔

جیونیوز کے نمائندے خاور خان کی رپورٹ کے مطابق مبینہ بے ضابطگیوں پر نرسنگ اسکولوں کے پرنسپلز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ شوکاز نوٹس 11 پرنسپلز کو دے دیے گئے ہیں، جبکہ مزید 4 پرنسپلز کو بھی شوکاز دیے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام پرنسپل 15 روز میں جواب دینے کے پابند ہیں۔
تازہ ترین