• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننگرہار ڈرون حملہ، لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاع

Lashkar Islams Chief Died In Drone Attack
افغان صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملے میں لشکر اسلام کےامیر منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ 22 جولائی کی شب خودی خولہ کے علاقہ میں ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں منگل باغ شدید زخمی ہوگیا تھا،تاہم لشکر اسلام نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

انٹیلی جنس اور طالبان ذرائع نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔حکومت پاکستان نے منگل باغ کے سر کی قیمت 2 کروڑ مقرر کی تھی۔
تازہ ترین