• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کرنٹ سے دو افراد کی ہلاکت، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

Lahore Deaths Of Two Persons With Current Pm Takes Notice
لاہورمیںبارشی پانی میں بجلی کے تار گرنے سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد کرنٹ لگنےسےجاں بحق ہوگئے، سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آئی تووزیراعظم نے نوٹس لیتےہوئےایک گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

واقعے کو گزرے 2دن ہوگئے تاہم کسی نےواقعے کا نوٹس نہ لیا، پولیس نےبھی حادثے کو اتفاقی قراردیتےہوئےلاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

عینی شاہدین نےبتایاکہ گلی میںدو،دو فٹ پانی کھڑاتھا،اچانک اسپارک ہواتوبجلی کےتارپانی میں آن گرے،جاں بحق ہونےوالے40 سال کے عظیم کاتعلق سکھر،جبکہ کنول کاسیالکوٹ سےتھا۔

لیسکوحکام کااصرار ہے کہ واقعہ اتفافی تھا،بجلی کے میٹر میں آگ لگی جس کےباعث تار ٹوٹا، فوری طور پر پاور سپلائی رکوا کر تاریں ٹھیک کر دیں۔

واقعےکی سی سی ٹی وی وڈیو جیونیوز پرچلی تو وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔ کہا کہ ایک گھنٹے میں ذمے داروں کے نام بتائے جائیں، مجرمانہ غفلت برتنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔
تازہ ترین