اسلام آباد میں طلبہ کا سیو غزہ مارچ دھرنا رات گئے ختم کردیا گیا، تمام شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
گزشتہ روز پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔
ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے۔
طلبہ کا موقف تھا کہ وہ امریکی سفارت خانے پر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔