• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارپیتا اور میرے درمیان طلاق کی افواہ پھیلائی گئی، آیوش شرما

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان  اور انکے شوہر آیوش شرما اس سال نومبر میں اپنی شادی کی دسویں سالگرہ منائیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے توسط سے 2011 میں ہونے والی ایک پارٹی میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں ایکدوسرے کے لیے لطیف احساسات پیدا ہوئے اور نومبر 2014 میں انکی شادی ہوگئی۔ 

دونوں کے دو بچے بیٹا اہل اور بیٹی آیات ہے۔ تاہم 2019 میں انکی طلاق کے حوالے سے افواہ سازوں نے چہ مگوئیاں کیں۔ ارپیتا اور میرے درمیان طلاق کی افواہ پھیلائی گئی جس پر ہم دونوں بھی حیران تھے۔

اس افواہ کو یاد کرتے ہوئے آیوش شرما نے حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران کہا کہ زندگی میں میرے بارے میں افواہ پھیلانے میں کسی نے دلچسپی نہیں لی، لیکن مجھے ایک بہت چھوٹا سا واقعہ یاد ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو ڈوسا  کھلانے کے لیے گھر سے نکلا تو پاپارازی نے مجھے پکڑ لیا اور پوچھا کہ کیا میں اور ارپیتا طلاق کے لیے درخواست فائل کر رہے ہیں۔

آیوش کے مطابق پہلے تو میں اس خبر پر حیران ہوا جس کے بعد میں اور ارپیتا ہنسے جب ہم گھر واپس آئے تو میں نے آرپیتا سے پوچھا کیا وہ مجھ سے طلاق لے رہی ہیں۔ جس پر انھوں نے قہقہ لگایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید