• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناراض گروپ کا جہانگیر ترین سے مذاکرات کرنے سے انکار

Pti Angry Group Refuses To Talk With Jahangir Tareen
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے عمران خان کی جانب سے نامزد مرکزی رہنماجہانگیر ترین سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا میں ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو مذاکرات کے لیے نامزد کیا ہے جن سے وہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

جہانگیر ترین کے علاوہ یہ ذمہ داری اگر کسی دوسرے پارٹی کے رہنما کو بھی دی جائے گی تو وہ اس سے بھی مذاکرات نہیں کریں گے۔

تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے واضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت سے متعلق اپنے تحفظات پر وہ صرف چیئرمین عمران خان سے ہی مذاکرات کریں گے اور یہ ناراض گروپ کا متفقہ فیصلہ ہے۔
تازہ ترین