• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی برقرار،کرفیو دوبارہ نافذ

Tension Remain In Occupied Kashmir Curfew Imposed Again
مقبوضہ کشمیر میں 20 ویں روز بھی کشیدگی برقرارہےجبکہ سری نگر میں ایک روز قبل ہٹایا گیا کرفیو دوبارہ لگا دیا گیا۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پرآج بھارتی مظالم کے خلاف مارچ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پولیس اور فوج سے جھڑپوں میں سیکڑوں مزید کشمیری زخمی ہوئے ۔

قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے17 روز بعد سری نگر سے کرفیو اٹھا لیا تھا اور 16 روز بعد موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی تھی تاہم بھارتی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نام پر کپواڑہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی جانب سے جمعے تک ہڑتال بڑھادی گئی ۔

اس کے فوری بعد بھارتی فورسز کی جانب سے 20 ویں روز دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا تاہم حریت رہنماؤں کی اپیل پرآج بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف مارچ کیا جائے گا۔
تازہ ترین