• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی پالیسی کےمطابق چلوں گا،نامزد وزیراعلیٰ سندھ

Will Follow Party Policy Nominated Sindh Cm
نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کےمطابق چلوں گا،پارٹی قیادت جوہدایت دےگی اس پرعمل کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی آپریشن تب ہی کامیاب ہوگا جب سب اپنا کردارادا کریں گے،اپوزیشن ہی نہیں سندھ کے ہر فرد کی حمایت درکار ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لےکرچلیں گے، اپنے بڑوں سے رہنمائی لیتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر ایک کا آئینی حق ہے، خواہش ہے سب کو ساتھ لیکر چلیں اور صوبے کے معاملات افہام و تفہیم سے طے ہوں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ آج گورنر سندھ عشرت العباد کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
تازہ ترین