• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بارشوں سے تباہی،57 افراد ہلاک، 21 لاپتہ

India 57 Died Due To Rain And 21 Were Missing
بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ۔مسلسل بارش سے دریاؤں میں طغیانی ہے ،تین روز سے جاری بارشوں میں 57 افراد ہلاک، 21 لاپتہ ہوگئے۔

ریاست اترا کھنڈ ،آسام اور بہار میں بارش کی تباہی کے مناظر جگہ جگہ نظر آرہے ہیں ، اترا کھنڈ میں تیز پانی کا ریلہ موٹر سائیکل سوار کو اپنے ساتھ بہا کرلے گیا۔

آسام میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ بہار میں کئی علاقے زیر آب آنے سے کئی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین