• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ہزاروں فٹ بلند عمارت پرشیشے کی راہداری

Terrifying Skywalk Outside Shanghai Jin Mao Tower
اگر آپ کمزور دل کے مالک ہیں تو پھرچین کی ہزاروں فٹ بلند عمارت پر بنی گلاس واک وے پر جانے کی کوشش بھی نہیں کیجیے گا کیونکہ یہاں سے دِکھائی دینے والا منظر ضرور آپ کا دل دہلا دیگا۔

چین کے شہر شنگھائی کی88منزلہ جن ماؤ(Jinmao) عمارت پرماہر انجینئرز نےایک ہزار1سو15فٹ بلندی پر شیشے کی راہداری بنا دی ہے جس پر سے گزرنا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں۔

197فٹ لمبی اور صرف 4فٹ چوڑی اس راہداری کومکمل طور پر شیشے کی مدد سے بنایا گیا ہے جو نہ صرف نہایت مضبوط ہے بلکہ اس پر چلنے والے شخص کی مزید حفاظت کیلئے ایسی رسیاں بھی نصب کی گئی ہیں جسے کمر سے باندھ دیا جائے تولڑکھڑا کر گِرنے کا اندیشہ بھی نہیں رہتا۔

اس راہداری سے شہر بھر کا دلکش نظارہ دیکھا جا سکتا ہے تاہم اگر نیچے دیکھنے کی کوشش کی تو ضرور آپ کاسر گھوم جائیگا۔

یہاں پہنچ کرخوفزدہ ہونا تو یقینی بات ہے تاہم نہ ٹوٹنے والے موٹے شیشے سے دیکھنے والوں کو تسلی ملتی ہے کہ وہ اس مقام پر محفوظ ہیں ، تو تیار ہو جائیے کیونکہ کل سے یہ راہداری عوام کیلئے کھولی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین