• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم ،کمشنر کراچی کا کورنگی کا دورہ

Polio Campaign Commissioner Karachi To Visit Korangi
کراچی میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان خود مہم کی نگرانی کر رہے ہیں اور گزشتہ روز انھو ں نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کادورہ کر کے پولیو ٹیموں کی کار کر دگی کا جائزہ لیا ۔

حکو مت سندھ کے سیکرٹری محکمہ صحت احمد بخش ناریجو اور ڈپٹی کمشنر زماں ناریجو اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ  تھے دورہ سے قبل انھوں نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر میں ڈسٹر کٹ پولیو کنٹرول روم کے جائزہ اجلاس کی صدار ت کی ۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت احمد بخش ناریجو ڈپٹی کمشنر کورنگی زماں خان ناریجو ،عالمی ادارہ صحت کے سندھ میں مقیم ٹیم لیڈر ڈاکٹر  ٹیمیسگین ڈیمکی کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی ،ای او سی سندھ کے کنسلٹنٹ احمد علی شیخ اور دیگر بھی موجو د تھے۔

کمشنر کو بتا یا گیا کہ کراچی میں گزشتہ تین روز میں چار لاکھ 41 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ مہم 30 جولائی تک جاری رہیگی ضلع کورنگی  کے دورہ کے موقع پر کمشنر کراچی نے پولیو ٹیموں اور والدین سے بات چیت بھی کی۔  

انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے قومی خدمت کے جذبہ سے کام کریں۔ انھوں نے والدین سے کہا کہ وہ پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچہ کو ہر مہم میں ہربار پولیو کے قطرے پلائیں ۔
تازہ ترین