• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم :دنیا کا بڑا اور بدبودار پھول عوام کی توجہ کا مرکز

Belgiumworlds Largest Smelly Flower On Public Attention
بلجیم کے نیشنل با ٹو نیکل گا رڈ ن میں دنیا کاسب سے بڑا اور بدبو دار پھول کِھلا ہے، جس نے عوام کی توجہ حاصل کرلی ہے ۔

بلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں واقع باغ میں موجود یہ پھول چند دن قبل کھلنا شرو ع ہوااور بعد ازاں پوری طرح کھلنے پر مقامی افراد کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

تقریباً8 فٹ بڑا یہ پھول قدرتی طور پر کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہوتا ہے، جس کی بو کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔

پودے کی اس نایاب قسم کی مجموعی عمر 40 سال ہوتی ہے، جس پر صر ف ایک پھول ایک دن یا چند گھنٹوں کے لیے ہی کھلتا ہے ، یہ پودا درحقیقت انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے جس کے پھول کودنیاکا سب سے بڑا پھول تصور کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین