• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ایجنسی:برساتی نالے میں گاڑی گرنے سے ہلاکتیں 20 ہوگئیں

Khyber Agency20 Killed In A Car Accident
خیبرایجنسی میں باراتیوں کی گاڑی برساتی نالے میں گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ بازار ذخہ خیل کے قریب باراتیوں کی گاڑی برساتی نالے میں جاگری تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں تاہم اب مزید 5 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ۔
تازہ ترین