• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانےکا فیصلہ، ذرائع


وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گریڈ 21 سے 22 کےلیے 18 سے زائد اسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹو وزیراعظم اسد الرحمان گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا، اس موقع پر سیکریٹری پاور ڈویژن راشد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی کو گریڈ 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج آئی ٹی محمد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی دی جاسکتی ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور ہوگا، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضیٰ کو گریڈ 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان، ارم بخاری، ساجد بلوچ، جودت ایاز، ندیم محبوب کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں عنبرین رضا، عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان، عطاء الرحمٰن کے ناموں پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پولیس سروس کے احمد مکرم، بی اے ناصر کو گریڈ 22 میں ترقی دینےکا جائزہ لیا جائے گا، پولیس سروس کے عامر ذوالفقار خان اور احسان صادق کو ترقی دینے پر غور ہو گا، پولیس سروس کے غلام رسول زاہد کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کاجائزہ بھی لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید