• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
9 Sindh Ministers Take Oath
سندھ کابینا کے پہلے مرحلے میں سندھ کے 9 وزیروں نے حلف اٹھالیا ہے جب کہ نئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چار مشیروں اور معاون خصوصی کو بھی مقرر کردیا ہے ۔

سندھ کابینا کے وزیروں کے حلف برادری کی تقریب گورنر ہائوس کراچی میں ہوئی، گورنر عشرت العباد نے سندھ کابینا کے وزیروں سے حلف لیا۔وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی حلف برادری کی تقریب میں موجود تھے۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں مکیش کمار چاولہ، سید سردار شاہ، شمیم ممتاز، جام مہتاب ڈہر ، نثار کھوڑو، مخدوم جمیل الزمان، سہیل انور سیال ، سکندر میندھرو اور جام خان شورو شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والے وزراء کے قلمدان کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا، حلف اٹھانے والے وزراء کے قلمدان کا فیصلہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔
تازہ ترین