• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی کے قریب سکھرایکسپریس کی2بوگیاں پٹری سےاترگئیں

Sukhur Express Derail Near Rohri Station
روہڑی ریلوےاسٹیشن کے قریب کراچی جانےوالی سکھرایکسپریس کی2بوگیاں پٹری سےاترگئیں۔ حادثےمیں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق کراچی جانےوالی سکھرایکسپریس کی2بوگیاں روہڑی ریلوےاسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر بھیج دی گئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب سے کراچی آنےوالا ڈاؤن ٹریک بحال کردیاگیا جبکہ پشاورسےکراچی جانےوالی خیبر میل روہڑی اسٹیشن سے روانہ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب سکھرایکسیپریس کےمتاثرہ مسافرخیبراورسکھر ایکسپریس کےذریعے روانہ ہو گئے ہیں۔

اس وقت کراچی سے اندورن ملک جانے والے اپ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ کراچی سے جانےوالی ملت ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کو خیرپور کےقریب روک لیا گیا۔

اس سے قبل حادثے کے باعث کراچی سے لاہور جانے اور آنے والی تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی۔
تازہ ترین