• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hillary Is Biased And Stubborn Donald Trump
امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ نے اقلیتی برادری سے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کی اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر متعصب اور ہٹ دھرم ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

ادھر ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارہلیری نے جوابی وارکرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمپ نے خود صدر اوباما کی شہریت پر سوال اٹھائے اور متنازع قوم پرست اور یہود مخالف رہنما ڈیوڈ ڈیوک سے دوری اختیارکرنے میں ناکام رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں گھر گھر جاکر رابطے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اور کچھ دنوں سے وہ سیاہ فارم امریکیوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی انھیں بہت کم حمایت حاصل ہے۔

ایک حالیہ جائزے کے مطابق سیاہ فام امریکیوں کی جانب سے انھیں صرف دو فیصد ہی ووٹ مل سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسسی پی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حریف مختلف نسل کے لوگوں کو ایسے نہیں دیکھتیں کہ وہ ایک بہتر مستقبل کے حقدار ہیں بلکہ انھیں صرف ووٹ کے طور پر دیکھتی ہیں۔
تازہ ترین