• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم پر پابندی کیلئے پی ٹی آئی رہنما کاآرمی چیف کو خط

Pti Member Ali Zadi Letter To Army Chief Due To Banned On Mqm Party
سابق صدر تحریک انصاف کراچی ڈویژن علی زیدی نے ایم کیوایم پر پابندی عائد کرنے سے متعلق آرمی چیف کو خط لکھا ہے۔

سابق صدر تحریک انصاف کراچی ڈویژن علی زیدی نے آرمی چیف کے نام خط میں لکھ ہے کہ ایم کیو ایم کو جنرل ضیا الحق نے بنایا اور جنرل مشرف نے پروان چڑھایا اورسب کچھ سابق منصب پر موجود افراد کا کیا دھرا ہے۔

افسوس کے ساتھ اس گند کو صاف کرنے کا ذمہ آپ کے کندھوں پر ہے اورجو ایم کیو ایم کاساتھ دیتے تھے ان تمام لوگوں کا احتساب کیا جائے ۔

قائد متحدہ،ایم کیو ایم کا روحانی پیشوا ہے،ایم کیو ایم کو لندن اور پاکستان کا کہہ کر ایجنسیوں کا مذاق نہ اڑایا جائے۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے اور احتساب کیا جائے۔
تازہ ترین