• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلف برداری کامیابی کے نوٹیفکیشن سے مشروط ہے، الیکشن کمشنر سندھ

Oath Of Newly Mayor Subject To Notificationelection Commission Sindh
روشنیوں کا شہر کراچی کیا اب جیل سے کنٹرول ہوگا، سنگین مقدمات میں گرفتار ایم کیوایم کے مئیر وسیم اخترکیا کل حلف اٹھاپائیں گے۔

الیکشن کمشنر سندھ نےتقریب حلف برداری، مئیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے مشروط کردی،کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا عمل میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب کے بعد مکمل ہوجائے گا۔

میئر وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ارشد وہراہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، میئر اور ڈپٹی میئر کی تقریب حلف برداری کل صبح پولوگراونڈ میں 11 بجے ہوگی۔

6ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین ،وائس چیئرمین بھی کل حلف اٹھائیں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین سے حلف لیں گے، چیئرمین وائس چیئرمین اپنے اضلاع کے دفاتر میں حلف لیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمشنر سندھ تنویر ذکی کے مطابق مئیر کراچی کی حلف برداری اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا۔

ان کاکہنا تھاکہ اگر کامیابی کا نوٹیفکیشن صبح جاری ہوا تو تقریب حلف برداری دوپہر میں ہوسکتی ہے، تنویر ذکی کے مطابق اگر نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو حلف برداری کی تقریب مؤخر کی جاسکتی ہے۔

ادھر کراچی کےمیئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کی حلف برداری کے معاملے پر ‏سیشن جج جنوبی نے وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے، عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ جیل حکام وسیم اختر کو کل صبح 11بجے پیش کریں۔
تازہ ترین