• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کے بارے میں پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ، سعودی سفیر

No Policy Change Regarding Iraq Saudi Ambassdor
بغداد میں متعیّن سعودی سفیر ثامر السبحان نے واضح کیا ہے عراق کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ثامر السبحان نے عراق کی جانب سے سعودی عرب کو سفیر تبدیل کرنے کے مطالبے کے بعد رد عمل کے طور پر یہ بیان دیا ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ عراق کے بارے میں سعودی پالیسیاں ناقابل تبدیل رہیں گی اور ان کا افراد سے تعلق نہیں ہے، عراقی دبائو اور مخصوص ایجنڈے کو بھگت رہے ہیں جو ملک پر اپنی پالیسیاں مسلط کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دبائو فوجی مشیروں کے ذریعے عراقیوں پر دوسرے ممالک کی جانب سے مسلط کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ عراق کے کچھ سیاست دان سعودی سفیر کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں انھیں ملک سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

سعودی سفیر نے واضح کیا کہ ہمارے عراقی سیاست دانوں کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات استوار ہیں لیکن میڈیا اس جانب توجہ نہیں کرتا ۔ثامرالسبحان نے جنوری 2016ءمیں بغداد میں اپنی اسناد سفارت پیش کی تھی اور وہ عراق میں گذشتہ ربع صدی کے بعد پہلے سعودی سفیر تھے۔
تازہ ترین