• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف ودہشت سے بھرپور فلم’تھرٹی وَن‘کاٹریلر

Full Of Fear Film Thirty One Trailer Released
دل دہلا دینے والے واقعات اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم’ تھرٹی وَن‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار روب زومبی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی سالانہ تہوار ہالووین میں خوفناک بلاؤں کا روپ دھار کر لوگوں کو تفریح فراہم کرنیوالے پرفارمرز کے گِرد گھومتی ہے جودورانِ سفر ایک پر اسرار قاتل کے نرغے میں پھنس جاتے ہیں۔

مائیک ایلیٹ اورروب زومبی کی مشترکہ پروڈکشن میں ہالی ووڈ اداکارہ الزبیتھ ڈیلی اورٹورسٹن ووگس مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رچرڈ بریک، میلکم میکدول، سینڈرا روسکو، میگ فوسٹراورٹریسی وولٹرشامل ہیں۔

فلم رواں سال 16ستمبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین