• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تعلیم کی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس

Meeting Chaired By Sindh Chief Minister To Improve Education
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں تعلیم کے شعبےمیں بہتری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر، سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو اور دیگر نے شریکت کی۔ اس موقع پر تعلیم کے شعبے میں بہتری سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت شعبے کی بہتری کے لئے سنجیدہ ہے، 5سالہ پروگرام کے 2سال گزرچکے ہیں، پروگرام پر محکمہ تعلیم کامیابی سے عمل درآمد کررہا ہے۔

جام مہتاب ڈہر کا کہناتھا کہ ملازمین اوراساتذہ پر نظر رکھنےکیلئے 200سے زائد مانیٹرنگ اسسٹنٹ رکھے، قدیم اسکولوں کی عمارتوں کا مرمتی کام کرایا گیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے اجلاس کے دوران بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں طلباکی حاضری بڑھانےکیلئےمختلف اقدامات کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کی جانب سے علمی ایس ایم ایس سروس پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
تازہ ترین