• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ٹیسٹ نمبرون پوزیشن سے ایک فتح کی دوری پر

India One Victory Far From No 1 Spot In Test Cricket
بھارت کرکٹ ٹیم نے روی چندرن ایشون اور رویندراجدیجا کی شانداربولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر نظریں جمالی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلےمیچ میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم کو پاکستان سے پہلی پوزیشن چھیننے کے لیے محض ایک جیت درکار ہے۔پاکستان ٹیم اس وقت 111 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی سرفہرست ٹیم ہے جبکہ ایک پوائنٹ کے فرق سے بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے پاکستان ٹیم اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور اگر بھارتی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرلیتی ہے تو مصباح کی قیادت میں قومی ٹیم کواپنی پوزیشن کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز سے0-3 سے کامیابی حاصل کرنا ہوگا۔

د وسری جانب اگربھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 0-3 سے شکست دی تو پھر پاکستان ٹیم کو دوسری پوزیشن پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین