• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت امانت بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

Shafat Amanat Ali Also Target On Hindu Extremist
گلوکارشفقت امانت علی بھی جنونی ہندوؤں کو کھٹکنے لگے،انتہا پسندوں نے بنگلور میں پرفارم کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو روکنے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے انتہا پسند ہندو تنظیموں نے بنگلور پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔

بنگلور پولیس کو لکھے گئے خط میں انتہا پسند تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی گلوکارشفقت امانت علی کوبنگلورمیں پرفارم نہ کرنے دیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شفقت امانت علی کو 30ستمبر کو بنگلورمیں پرفارم کرنا ہے۔
تازہ ترین