• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی عوام محب وطن پاکستانی ہے، ثنا اللہ زہری

The Balochistan Citizens Are Patriotic Pakistanis Sanaullah Zehri
وزیر اعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو بلوچستان ہے۔صوبے میں را دہشت گردی پھیلا رہی تھی ،اب قابو پالیا ۔مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ بلوچستان کی عوام محب وطن پاکستانی ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان ثناءاللہ زہری نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بچے بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے پنجاب اور سندھ کے ہیں۔

بلوچستان کے بارے میں پروپیگنڈا کر کے منصوبے کے تحت اسے پیچھے دھکیلا گیا۔تہیہ کیا ہوا ہے کہ بلوچستان کو پُرامن صوبہ بنائیں گے۔

ثنا ء اللہ زہری نے کہا کہ براہمداخ بگٹی چند ٹکوں کے لیے بکنے والے غدار ہیں،براہمداخ پاکستان کے خلاف 100 لوگ اکٹھے کر کے دکھائیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

انھوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے پاکستان کی تقدیر بدلے گی ، گوادر اور اقتصادی راہداری کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیں گے۔
تازہ ترین