• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنیکی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

Increase In Petroleum Prices Summary Sent To Petroleum Ministry
سیف رحمن...اوگرا نے یکم اکتوبر سے ڈیزل سستا، جبکہ پٹرول سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھیج دی ہے۔ پٹرول 10پیسے، مٹی کا تیل 2روپے اکہتر پیسے مہنگا کرنے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 28پیسے فی لٹر کمی کی تجویز ہے۔

او گراذرائع کے مطابق سمری میں یکم اکتوبر سے 10پیسے اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 64روپے 37پیسے فی لٹر، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 28پیسے کمی کے ساتھ نئی قیمت 72روپے24پیسے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

مٹی کا تیل 2روپے 71پیسے اضافے سے نئی قیمت 45روپے 96پیسے فی لٹر۔ ایچ او بی سی3روپے 55پیسے اضافے سے نئی قیمت 76روپے 13پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

لائیٹ ڈیزل ایک روپے 81پیسے اضافے سےنئی قیمت 45روپے 15پیسے مقرر کرنے کی تجویزہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کرے گی۔
تازہ ترین