• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر:لال چوک دھرنا روکنے کیلئے بھارتی نفری میں اضافہ

Srinagar The Indian Contingent In Red Square To Prevent Protests
مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم حد سے بڑھنے لگے ، بھارتی جارحیت کے خلاف آج کشمیری سری نگر کے لال چوک پر دھرنا دیں گے۔

خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو لگا دیا،علاقے میں بھارتی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کی انتہا ہوگئی ، برہانی وانی کی شہادت کشمیریوں میں آزادی کا جذبہ تازہ کر گئی ،84 روز گزرنے کے باوجود بھی کشمیری بھارتی ظلم وستم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج وادی بھر سے کشمیر ی سری نگر کے لال چوک پر جمع ہو کر بھارتی مظالم کے خلاف دھرنا دیں گے،جسے روکنے کیلئے قابض بزدل انتظامیہ نے سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں کرفیو لگا رکھا ہے اور بھارتی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے، بھارتی ظلم وجبر کے خلاف حریت قیادت نے احتجاج اور ہڑتال کی اپیل6 اکتوبر تک بڑھادی ہے۔
تازہ ترین