• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت غذائی قلت کے شکار ممالک میں 22 ویں نمبر

Pakistan 22 Of The Population Suffering From Malnutrition
انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے غذائی قلت کے شکار ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق جنگی جنون کے شکار بھارت غذائی قلت کے شکار ممالک میں 22ویں نمبرپر ہے۔پاکستان میں کل آبادی کا 22 فیصد حصہ غذا کی کمی کا شکار ہے۔

خوراک کے حوالے سے اعداد وشمار رکھنے والے بین الا قوامی ادارے کے حالیہ سروے کے مطابق دنیا کے 70 کروڑ 95 لاکھ افراد کو خوراک کی کمی کا مسئلہ در پیش ہے۔ بھارت 118 ممالک میں 22 ویں نمبر پر ہے جس کے کروڑوں شہری روزانہ فاقہ کرنے پر مجبور ہیں۔

بھارت میں خوراک کی کمی کے باعث پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ہلاکتوں کی شرح بھی تشویشناک ہے۔ اس فہرست میں صحارا، وسطی افریقہ، چاڈ، مڈگاسکر، سیرالیون اور زمبیا میں بھی خوراک کے حوالے سے لوگوں کی صورتحال بدتر ین ہے۔

انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جاری جنگوں کا خا تمہ کر کے 2030 تک غذائی قلت پر قابو پانا ممکن ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین