• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان کی فلم کی ریلیز کے بدلے بھارتی فوج کو بھتہ جائےگا

Extortion To Indian Army In Lieu Of Movie Release
~

انتہا پسند راج ٹھاکرے نے فلم میں بھارتی فوج کی تعریف کی سلائیڈ چلوانے کی شرط بھی منوالی، پروڈیوسرز آئندہ پاکستانی اداکاروں کو بھی شامل نہ کرنے پر رضا مندہوگئے۔

بھارت میں مودی انتہا پسندی کی جیت ہوگئی، غنڈہ گردی نے فن اور فنکار دونو ں کا گلہ گھونٹ دیا ،بھارتی انتہا پسندوں کی فلم کی ریلیز کے لیے کروڑوں روپے بھتے کی شرط کے آگے پروڈیوسرز گلڈ نے گھٹنے ٹیک دیے۔

انتہاپسندرہنما راج ٹھاکرے سے ملاقات میں صدر پروڈیوسرز گلڈ نےفلم کے آغاز پر فوجیوں کے حق میں اشتہار چلانے اور آئندہ کسی بھی پاکستانی کو کام نہ دینے کی یقین دہانی بھی کروادی۔

بھارتی انتہا پسندو ں نے غنڈہ ٹیکس کے بعد فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی مشکل توآسان کردی لیکن مائرہ خان کی ’رئیس‘ اور علی ظفر کی ’ڈیئرزندگی‘ کےلیے کتنے کروڑ کا بھتا دینا ہوگا یہ ابھی طے ہونا باقی ہے۔
تازہ ترین