• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے دھرنے کیلئے مسلح افراد کی خدمات حاصل کرلی

Pti Takes A Suuport Of Armed Men For Convention
انٹیلی جنس رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے کے لیے مسلح افراد کی کرائے پر خدمات حاصل کی گئی ہیں اور یہ رپورٹ حکومت کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے2 نومبر کو اسلام آباد کے دھرنے کے لیے خیبر پختونخوا اور پنجاب سے ایک ہزار کے قریب مسلح افراد کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

خفیہ اداروں نے رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے۔ آئی بی اور اسپیشل برانچ کی رپورٹس کی نقول وزرت داخلہ کو بھی بھیج دی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ حکومت مسلح افراد سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرے۔

رپورٹس میں مسلح افراد کی خدمات حاصل کرنے والے اراکین صوبائی اسمبلیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ مسلح افراد کو 2نومبر سے قبل اسلام آباد لایا جائے گا، جو شہر کے مختلف حصوں میں توڑ پھوڑ اور ماردھاڑ کریں گے۔
تازہ ترین