• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بزنس مین کا فلم نہ ریلیز کرنے کیلئے کرن جوہر کو چیک

Karan Johar Offered 320 Crore Check By Indian Business Men To Not Release Movie
کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی اس دیوالی پر ریلیز کے حوالے سے مشکلات ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ختم ہوتی نظر آرہی ہیں۔

اس فیصلے سے قبل پاکستانی فنکار کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے کرن جوہر کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے علاوہ سوسائٹی کا ایک چھوٹا حصہ فواد خان کی فلم میں موجودگی کی وجہ سے فلم دیکھنے کے حق میں نہیں ہے۔

ایسا ہی ایک شخص کرن کے چیمہ نامی بزنس مین ہے۔ کرن کے چیمہ نے کرن جوہر کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں کہا ہے کہ فواد خان کی وجہ سے فلم نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے خط کے ساتھ اس نے فلم کے ٹکٹس کی 320کروڑ مالیت کا ایک چیک بھی بھیجا ہے، تاکہ کرن جوہر کو مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین