• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب ریڈنگ چیلنج، پہلی پوزیشن 6سالہ محمد عبداللہ کے نام

Arab Reading Challenge 6 Year Old Mohammad Abdullahs First Name
دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد المکتوم نے الجزائر کے 6 سالہ بچے محمد عبداللہ فرح کو’عرب ریڈنگ چیلنج ‘میں پہلی پوزیشن لینے پر انعام دیا۔

مقابلے میں 15 عرب ممالک کے مجموعی طور پر 35 لاکھ 90 ہزار 743 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن کا تعلق پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک تھا اور حتمی مرحلے سمیت پورے مقابلے میں یہ بچے 10 کروڑ سے زیادہ کتابیں پڑھنے میں کامیاب رہے۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے الجزائری طالب علم محمد نے مقابلے میں 20 سے زیادہ مصنفین کے 50 عنوانات کو پڑھ کر ان کی تلخیص کی۔ وہ الجزائر کی سطح پر 6 لاکھ 10 ہزار طلبہ و طالبات پر برتری حاصل کر کے حتمی مرحلے میں پہنچا تھا۔

اسی حوالے سے فلسطین کے ہائی اسکول ’طلائع الامل‘ نے مذکورہ چیلنج کے مقابلے میں بہترین اسکول کا انعام جیت لیا۔ حتمی مرحلے میں پانچ اسکولوں کے درمیان مقابلہ تھا۔
تازہ ترین