• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں انسدادپولیو مہم کا تیسرا دن

Anti Polio Campaign In Multan Enters Third Day
ملتان میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم آج تیسرے دن بھی جاری ہے ۔ محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

ضلع ملتان میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی 4 روزہ انسدادپولیو مہم کے دوران 8 لاکھ 11 ہزار 411 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

1730 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ سرکاری اسپتالوں ، بس اڈوں ، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بھی پولیو کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔
تازہ ترین