• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: ایک اور مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Dengue Claims One More Life In Multan
ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج مزید ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 4مریضوں میں ڈینگی وائرس ثابت نہیں ہوا ہے۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی کے شبہے میں لائے گئے مریضوں میں وزیرستان کی رومان میں ڈینگی بخارکی تصدیق ہوگئی جبکہ خانیوال کے آصف، مظفر گڑھ کے ڈاکٹر امداد، ملتان کے ڈاکٹر یاسراور خانیوال کے شاہد کی رپورٹ منفی آ ئی ہے۔

نشتر اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈینگی بخار میں مبتلا دو مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارچ کردیئے گئے ہیں، ان مریضوں میں ڈیرہ غازی خان کے غلام عباس اور مظفر گڑھ کے ہاشم شامل ہیں۔
تازہ ترین