• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کو 36 کیسز میں مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 36 کیسز میں درخواستِ ضمانت پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے پولیس کو مزید 7 روز تک فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالتِ عالیہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ویڈیو لنک پر ملزم کی پیشی کی منظوری دیں گے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کی منظوری کے دن سے شروع ہو گی۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ فواد چوہدری نے 36 کیسز میں عبوری ضمانت کے لیے رجوع کرنا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے تحریری حکم میں ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ فواد چوہدری کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ سےرجوع کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید