• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزآنکھوں سےشہرت پانےوالی شربت گلہ نوتھیا سےگرفتار

Green Eyes Afghani Women Sharbat Gula Has Arrested From Peshawar
سبزآنکھوں سے شہرت پانے والی افغان لڑکی شربت گلہ کو غیر قانونی طور پرپاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ شربت گلہ کوکارڈز جاری کرنے پر نادرا کے 3 سابق افسروں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔

افغان مونا لیزا شربت گلہ کو وفاقی تحقیقات ادارے نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔ شربت گلہ کو پشاور کے علاقے نوتھیا سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ رہائش پذیر ہے۔ شربت گلہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

شربت گلہ نے نیشنل جیوگرافک کےجریدےکے ٹائٹل پرچھپی تصویر سے دنیا بھر میں شہرت پائی ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنےمیں نادرا کے 3 سابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ملوث ہیں ۔

ایف آئی اے کے مطابق پلوشہ آفریدی، محسن احسان اور عماد خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں۔ شربت گلہ کے گھر سے افغانستان کی شہریت کے دستاویزات بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کئے ہیں۔
تازہ ترین