• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 کروڑ عدم ادائیگی کیس، سیاست دان کی راجپال یادو کو 11 لاکھ کی مدد

راجپال یادو (دائیں) تیج پرتاپ یادو (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل
راجپال یادو (دائیں) تیج پرتاپ یادو (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل

بھارت کے نامور کامیڈین اداکار راجپال یادیو کی مدد کےلیے سیاست دان تیج پرتاپ مدد کےلیے پہنچ گئے۔

راجپال یادو حال ہی میں سرخیوں میں آئے جب دہلی ہائی کورٹ نے ان کے چیک باؤنس کیسز میں کسی قسم کی راحت دینے سے انکار کیا اور انہیں تہاڑ جیل جانا پڑا۔

اس مشکل وقت میں اداکار سونو سود اور گرمیٹ چوہدری نے آگے بڑھ کر انہیں مدد کی پیشکش کی۔ اب جن شکتی جنتا دل (جے جے ڈی) کے صدر تیج پرتاپ یادیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ راجپال یادیو کے خاندان کو 11 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کریں گے۔

تیج پرتاپ یادیو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں تحریر کیا کہ ’مجھے ابھی اپنے بڑے بھائی راؤ اندر جیت یادیو جی کی پوسٹ کے ذریعے راجپال یادیو جی کے خاندان کے درد کے بارے میں اطلاع ملی۔ اس نہایت مشکل وقت میں میں اور پوری جے جے ڈی فیملی ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’انسانی ہمدردی اور تعاون کے جذبے کے تحت، جے جے ڈی فیملی کی جانب سے میں ان کے خاندان کو 11 لاکھ کی مالی امداد فراہم کر رہا ہوں۔‘

کیس کیا ہے؟

راجپال یادو کی مشکلات 2010 میں شروع ہوئیں جب انہوں نے اپنی پہلی ہدایت کاری فلم اتا پتا لاپتا (2012) کے لیے دہلی کی کمپنی مرالی پراجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا۔

فلم باکس آفس پر ناکام رہی جس کے بعد قرض کی ادائیگی کا بحران پیدا ہوا۔ معاملہ عدالت تک پہنچا اور اپریل 2018 میں مجسٹریٹ کورٹ نے راجپال اور ان کی اہلیہ رادھا کو سیکشن 138 نیگوشیبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت مجرم قرار دیا۔ 

7 چیک باؤنس ہونے کے بعد اداکار کو چھ ماہ کی سادہ قید کی سزا سنائی گئی، جسے 2019 میں سیشن کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید