• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر والد کو بیگ اٹھا کر 1 کلومیٹر پیدل چلنا پڑا، بالی ووڈ اداکارہ بھارتی ایئرلائن پر برس پڑی

 
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ٹیلیویژن میزبان مینی ماتھور نے بھارت کی انڈیگو ایئر لائنز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 86 سالہ والد کو اپنا کیبن بیگ اٹھائے تقریباً ایک کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑا۔ 

انھوں نے کہا پہلے سے بک کی گئی وہیل چیئر ایئر پورٹ پر دستیاب نہیں تھی اور کاؤنٹر پر موجود خاتون کا رویہ نہایت بدتمیزی پر مبنی تھا۔

مینی ماتھور نے حال ہی میں اپنے والد کے ساتھ سفر کیا، اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انکا یہ تجربہ نہایت ہی مایوکن تھا۔ انھوں نے انڈیگو ایئر لائنز کے ناقص انتظامات اور بزرگ شہریوں کے ساتھ غیر مناسب رویے پر کڑی تنقید کی۔ 

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ پہلے سے بک کی گئی وہیل چیئر دستیاب نہ ہونے کے باعث ان کے معمر والد کو کیبن بیگ کے ساتھ تقریباً ایک کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔

50 سالہ مینی ماتھور جو کہ معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کی اہلیہ ہیں، نے کہا میں عام طور پر انسٹاگرام کو کسی کو شرمندہ کرنے یا شکایت کے لیے استعمال نہیں کرتی، لیکن ممبئی ایئر پورٹ پر بزرگ شہریوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کی واقعی ضرورت ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ وہیل چیئر استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے چیک ان کا کوئی الگ کاؤنٹر موجود نہیں ہے۔ کاؤنٹر پر موجود بدتمیز خاتون نے میرے معمر والد کا ہینڈ لگیج چیک ان کرنے سے انکار کر دیا اور پہلے سے بک کی گئی وہیل چیئرز بھی دستیاب نہیں ہوتیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید